وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسکول آف ایمینینس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے عارف والا پہنچیں، جہاں ان کی آمد کے لیے ایک ہاؤسنگ کالونی میں عارضی ہیلی پیڈ قائم کیا گیا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران پیدا ہونے والے شدید ہوا کے دباؤ کے باعث قریبی دیوار گر گئی۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دیوار گرنے کی وجہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران پیدا ہونے والا ہوا کا شدید دباؤ بتایا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔