Gas Leakage Web ad 1

محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پولیس افسران کی تربیت اور ایکسچینج پروگرامز کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے سائبر کرائم اور آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

’طیارہ رول کر رہا ہے‘، تباہ ہونیوالے کارگو طیارے کے پائلٹ اور کنٹرول ٹاورز کی آخری گفتگو

ملاقات میں ایران، امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.