Gas Leakage Web ad 1

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک):حکومت نے نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کراچی، کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر دیا، جس کے بعد نیپرا نے نئے نرخوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

دشمن کے پراکسی نیٹ ورکس کو پاکستان کے امن سے کھیلنے نہیں دیں گے: فیلڈ مارشل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا اور اس کا اطلاق جولائی 2026 کے بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی 2026 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے اس درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.