خیبرپختونخوا میں نئے قانون کے تحت صوبائی اسمبلی کے ارکان اور ان کے شریک حیات کو تاحیات آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ شریک حیات کو خصوصی اسمبلی شناختی کارڈ بھی جاری کیا جائے گا۔
قانون کے مطابق ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر ارکان اسمبلی کو وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی ذاتی گاڑی پر خصوصی "ایم پی اے” نمبر پلیٹ لگانے اور کالے شیشوں والی ذاتی گاڑی استعمال کرنے کی بھی قانونی اجازت دی گئی ہے۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے کیا: وزیر خزانہ
نئے قانون کے تحت ارکان اسمبلی کو سرکاری افسران کے مساوی کلب ممبرشپ کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ انہیں جیلوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری دفاتر کے دورے، سرکاری منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے معائنے کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔
مزید برآں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کو جسٹس آف دی پیس کے اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی اسمبلی ارکان کے استحقاق، خصوصی مراعات، سفری، پروٹوکول اور انتظامی سہولیات کو قانونی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔