اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں نئے سول ججز کی تقرری کا عمل شروع کرتے ہوئے سول ججز اور فیملی خواتین سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے 31 جولائی تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: سرفراز بگٹی
اعلامیے کے مطابق بھرتیوں میں 50 فیصد کوٹہ پاکستان بھر کے امیدواروں جبکہ 50 فیصد کوٹہ اسلام آباد ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
اہلیت کے معیار کے تحت امیدوار کے لیے کم از کم دو سال وکالت کا عملی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ درخواست گزار کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال مقرر کی گئی ہے۔