Gas Leakage Web ad 1

مظفرگڑھ: شہریوں کو تاوان کیلئے اغوا کرنےکے الزام میں5 سی سی ڈی اہلکاروں پر مقدمہ درج

0

مظفر گڑھ میں شہریوں کو مبینہ طور پر تاوان کے لیے اغوا کرنے کے الزام میں پانچ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سی سی ڈی کے مطابق 16 جنوری کو پانچ اہلکاروں نے لنڈے کے کاروبار سے وابستہ ایک شہری اور اس کے ساتھی کو تحصیل جتوئی کے بازار سے مبینہ طور پر اغوا کیا۔

فٹبال ورلڈکپ: میکسیکو کو شکست دیکر انگلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

الزام ہے کہ اہلکاروں نے دونوں مغویوں کو ایک نجی عقوبت خانے میں رکھا اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں 12 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد دونوں افراد کو رہا کر دیا گیا۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث پانچ اہلکاروں میں سے تین کو حراست میں لے کر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.