Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد

0

بلوچستان میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم بلوچستان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلامیے کے مطابق جسمانی سزا کے خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں طلبا پر تشدد یا جسمانی سزا کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کرنیوالے مضبوط ایل نینو سسٹم کے زور پکڑنے کی پیشگوئی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بعض تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جو بچوں کے بنیادی حقوق اور مثبت تعلیمی ماحول کے منافی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے تمام اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ طلبا کے لیے محفوظ، باعزت اور سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبا کے حقوق کا تحفظ، ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال رکھنا اور تعلیمی اداروں میں اصلاحی اور تربیتی نظام کو فروغ دینا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.