Gas Leakage Web ad 1

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

0

کراچی: نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سانحۂ کربلا کی یاد میں مختلف شہروں میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیں، جبکہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں نیاز اور سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا معاملہ؛ حکومت اور آئل کمپنیوں کے درمیان شدید اختلافات

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد برآمد ہوا۔

لاہور میں مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ کی جانب رواں دواں ہے، جس میں ہزاروں عزادار مرد، خواتین اور بچے شریک ہیں۔

اس کے علاوہ ملتان، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔

ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.