اسلام آباد میں ایران کی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے درمیان وفود کی سطح پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ ٹرانسپورٹ، تجارت اور سرحدی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر تجارت جام کمال، وزیر بحری امور جنید انوار اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
ورلڈ کپ فروخت کر دیا گیا ہے، سابق جرمن فٹبالر کی فیفا پر کڑی تنقید
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی روابط کو مزید مضبوط بنانے سے تجارتی سرگرمیوں اور اقتصادی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے خطے میں امن کے قیام اور جنگ بندی کے معاہدے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں اور کنٹینرز کی کلیئرنس سے متعلق مسائل بھی زیر بحث آئے، جبکہ فریقین نے پاک ایران سرحد پر درپیش مشکلات کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔