Gas Leakage Web ad 1

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

0

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

فیلڈ مارشل و وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا: خواجہ آصف

ایرانی صدر جس طیارے پر پاکستان پہنچے، اس کا نام "میناب” رکھا گیا ہے، جو ایران میں ایک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں منسوب ہے۔ جنگ کے بعد کسی بھی ملک کا یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ ان کے ہمراہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی پاکستان آئے ہیں۔

ایرانی صدر کے اعزاز میں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 طیاروں نے فضائی سلامی پیش کی، جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں وزراء اور دیگر سینئر حکام شامل ہیں۔

ایران کے نیم سرکاری میڈیا ادارے تسنیم کے مطابق صدر پزشکیان نے روانگی سے قبل پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی کوششیں قابلِ ذکر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد پاکستان کے تعاون کو سراہنے کے ساتھ ساتھ امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینا بھی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شقوں پر بین الاقوامی قوانین اور ایران کے جائز حقوق کے مطابق عمل ہو۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد سے خطے کے کئی چیلنجز کم کرنے اور زیادہ استحکام پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب اسلامی ممالک کے خلاف اسرائیلی حملے اور فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورے کے دوران تجارت، معیشت، ثقافت، سلامتی، دفاع اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.