Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل و وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا: خواجہ آصف

0

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہے ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار سے خوش نہیں، تاہم اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے بجائے مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی مغربی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے اور افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور پُرامن تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی دہائیوں پر محیط مہمان نوازی کو یاد رکھے، کیونکہ پاکستان نے افغان عوام کو پناہ، تعلیم اور روزگار فراہم کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے عالمی سطح پر مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے، جبکہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بھی پاکستان کی قیادت اور کردار کو سراہ رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.