Gas Leakage Web ad 1

لاہور بوریوالینز کی پروقار تقریب، اہلِ بورے والا کے اتحاد اور فلاحی منصوبوں کے عزم کا اعادہ

0

بورے والا (نامہ نگار) لاہور میں مقیم اہلِ بورے والا کے درمیان باہمی رابطوں، محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے لاہور بوریوالینزکے زیر اہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے آبائی شہر بورے والا سے محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔
تقریب کے کامیاب انعقاد پر شرکاء نے چیئرمین لاہور بوریوالینز ملک اکبر اعوان، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور میزبان اکبر علی بھٹی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ کے خصوصی تعاون کو بھی سراہا، جن کی معاونت سے اس تقریب کا انعقاد ممکن ہوا۔
اس موقع پر کمشنر ملتان رانا عامر کریم خاں، ملائیشیا سے آئے معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری عثمان نثار گجر، سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ، ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد رمضان سوہل، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری سلمان یوسف گھمن، پاکستان کے معروف روبوٹک اسپیشلسٹ ڈاکٹر منصب علی، کرنل ثاقب نزیر، سیکرٹری پنجاب بار رفاقت علی سوہل، معروف اینکر لالہ نعیم ثاقب، ڈی ایس پی میاں احسان اللہ، عمران حیدر تھہیم، ارشد خان، قیصر مجید، سعید سرور اور بلال ثاقب سمیت بورے والا سے تعلق رکھنے والی نمایاں سماجی، کاروباری، انتظامی، قانونی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لاہور بوریوالینز کے پلیٹ فارم کے تحت ایک مشترکہ فلاحی فنڈ قائم کیا جائے گا، جس کے ذریعے بورے والا کے ذہین مگر مالی وسائل سے محروم طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ کی طرز پر مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی اعلیٰ تعلیم بلا کسی رکاوٹ کے جاری رکھ سکیں۔
مقررین نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور بوریوالینز مستقبل میں بھی اہلِ بورے والا کو ایک دوسرے کے قریب لانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شہر کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ شرکاء نے اس اجتماع کو محبت، اخوت، خلوص اور اپنے آبائی شہر سے وابستگی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان، ایکسیئن واسا اکبر علی کاہلوں، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راؤ عزیزالرحمان کی والدہ سمیت تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.