*پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ*

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا اور ڈیزل 1 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 97 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے 29 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔



