Gas Leakage Web ad 1

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان کا سیاست میں آنےکا فیصلہ

0

*ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر کا سیاست میں آنے کا فیصلہ*

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی اور سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز احمد سینئر جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے، وہ آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شہباز احمد سینئر کا شمار پاکستان ہی نہیں بلکہ ہاکی کی تاریخ کے بہترین فارورڈز میں ہوتا ہے۔ انہیں تیز رفتاری، باڈی ڈاج اور شاندار ڈربلنگ کی وجہ سے ‘میراڈونا آف ہاکی’ اور ‘مین ود الیکٹرک ہیل’ جیسے القابات دیے گئے۔

شہباز احمد نے اپنے کیریئر میں 92 گول کیے، ان کی کپتانی میں پاکستان نے آخری بار 1994 میں ہاکی ورلڈ کپ جیتا تھا۔ وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں مسلسل دو ورلڈ کپ 1990 اور 1994 میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا، جبکہ وہ واحد ہاکی کھلاڑی ہیں جنہیں حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز سے نوازا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.