Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

0

*خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ*

Gas Leakage Web ad 2

پشاور: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے منظور کردہ 74 قوانین کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے لیے محکمہ قانون نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

جائزے میں 20 صوبائی محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں، جبکہ پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ صوبائی اسمبلی کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں انتہائی متنازع اور عجلت میں منظور کیے گئے قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.