Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، موجودہ قیمت جانئے

0

*گیس لوڈشیڈنگ سے ایل پی جی کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ*

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوگیا، جبکہ قیمتوں میں اضافے نے ہوٹل مالکان اور چھوٹے کاروباری طبقے کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

ہوٹل مالکان کے مطابق 18 ہزار روپے میں ملنے والا گیس سلنڈر اب 25 سے 26 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت بھی 400 روپے سے بڑھ کر 600 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈرز اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے کاروباری اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے ہوٹلوں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

متاثرہ کاروباری افراد کے مطابق گیس کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی سے پریشان چھوٹے کاروباری طبقے پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے، جبکہ ہوٹل مالکان نے حکومت سے قیمتوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.