Gas Leakage Web ad 1

موٹروے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے

0

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات ان کے اصل مالک تک پہنچا دیے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوادر کے قریب معمول کی پیٹرولنگ کے دوران اہلکاروں کو سڑک پر ایک بیگ پڑا ہوا ملا۔ بیگ کی تلاشی لینے پر اس میں 22 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی سونے کے زیورات اور دیگر سامان موجود تھا۔

امراض قلب، ذیابیطس اور متعدد دائمی امراض سے تحفظ بہت آسان

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر بیگ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور سوشل میڈیا سمیت مقامی ذرائع سے مالک کی تلاش شروع کی۔ بعد ازاں ضروری قانونی اور تصدیقی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا کہ سفر کے دوران بیگ گاڑی سے گر گیا تھا اور مالک کو اس کے گم ہونے کا علم بھی نہیں ہو سکا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.