Gas Leakage Web ad 1

غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سے جواب طلب

0

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے کیس کی پیش رفت کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ اسی مقدمے میں شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ضمانت ملنے کے بعد مبینہ طور پر اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور وہ متعدد مرتبہ عدالتی سماعتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان 18 مرتبہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس کے باعث ٹرائل کا عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے کیس کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔

دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.