Gas Leakage Web ad 1

ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگِ میل، پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کردی

0

پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل معیشت میں ایک نئی کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں فری لانس ایکسپورٹس سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کما لیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا: شوکت یوسفزئی

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 سے مئی 2026 تک فری لانس ایکسپورٹس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو پاکستان کے آئی ٹی اور ڈیجیٹل سروسز شعبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

صرف مئی 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی آمدن حاصل کی۔ مئی میں فری لانس ایکسپورٹس کی یہ آمدن گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ رہی۔

ماہرین کے مطابق فری لانسنگ، آئی ٹی سروسز اور ڈیجیٹل برآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے اور یہ شعبہ نوجوانوں کے لیے روزگار اور عالمی منڈی تک رسائی کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.