امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف روس کے اچانک دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔
روسی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ بوئنگ ماسکو پہنچا ہے، جو اس سے قبل لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں موجود تھا اور وہاں اینڈریوز ایئر فورس بیس سے پہنچا تھا۔
ایران کیخلاف حملے بند نہیں کیے ، ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی: امریکی وزیر جنگ
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سمیت امریکا کے اعلیٰ ترین عہدیدار بیرون ملک دوروں کے لیے اینڈریوز ایئر فورس بیس استعمال کرتے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف کے دورہ ماسکو کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور روس کے اعلیٰ سطح کے حکام کے درمیان براہِ راست ملاقاتیں شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں۔