Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر میں رحمت اللعالمین، خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

0

ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ملک بھر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں، مساجد، عمارتوں، گلیوں، محلوں، چوکوں اور چوراہوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آج عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد لاہور اور پشاور میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ اچانک روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے
کراچی میں گلی گلی اور قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، مختلف مقامات پر لگائے گئے اسٹالز میں کہیں موئے مبارک کی زیارت کرائی جا رہی ہے تو کہیں مسجد نبوی ﷺ اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے محافل میلاد کا انعقاد اور ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

لاہور میں بھی عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، جبکہ عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

پشاور میں رحمت اللعالمین ﷺ کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لیے نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰ ﷺ کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ میں بھی جگہ جگہ چراغاں کیا گیا ہے، جبکہ محافل نعت اور میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کو بھی دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے، چپہ چپہ سرور کائنات ﷺ کی آمد کی خوشی میں جگمگا رہا ہے اور ہر جانب جشن آمد رسول ﷺ کے نعرے گونج رہے ہیں۔ مساجد میں خصوصی عبادات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس دن ڈھائی بجے شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا، جو نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا گلزارِ حبیب مسجد پر عصر کے وقت اختتام پذیر ہوگا۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے پیش نظر کے الیکٹرک نے آج کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.