Gas Leakage Web ad 1

آئندہ مالی سال ایک لاکھ ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز میں رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر

0

ایف بی آر حکام کے مطابق ابھی تک پوائنٹ آف سیلز کے ذریعے صرف 37 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ پوائنٹ آف سیلز کے اہداف میں ناکامی کے بعد رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق سالانہ 20 کروڑ روپے سیل کرنے والے ریٹیلرز کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کی 15 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، 5 ٹرینوں کے ٹھیکے دیے جا سکے

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس تھرڈ شیڈول میں شامل آئٹمز کی قیمتوں کا تعین تھرڈ پارٹی یا ادارہ شماریات سے کرایا جائے گا، جبکہ بجٹ میں تمام کاروبار کے لیے ویلیو ایڈیشن پر آؤٹ پٹ کا 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق آؤٹ پٹ ٹیکس ویلیو ایڈیشن کے تحت کم سے کم ویلیو ایڈیشن پر وصول کیا جائے گا، جبکہ کیش لیکویڈیٹی بہتر ہونے سے صوبوں کو این ایف سی شیئرز کی ٹرانسفر میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔

مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ پورٹ پر ٹرمینل آپریٹرز کی جانب سے تاخیر پر جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیا جائے گا۔ مشکوک یا نان کسٹم پیڈ گاڑی کو پولیس سے لے کر ایف بی آر کی کسٹڈی میں دیا جائے گا، جبکہ کسٹمز کیسز میں اسپیشل جج کو ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.