Gas Leakage Web ad 1

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

0

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ معاشی اعداد و شمار، مہنگائی کی صورتحال اور مجموعی معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

ہائیر ایجوکیشن اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت شرح سود بدستور 11.5 فیصد رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں بھی اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو برقرار رکھا تھا اور اس مرتبہ بھی مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں اضافہ یا کمی کے بجائے موجودہ سطح کو برقرار رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.