پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق ٹریک اے اور بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹس ملیں گے۔
پی سی بی کے مطابق ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کرکٹرز شامل ہوں گے جبکہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق ٹریک سی میں صرف ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹرز شامل کیے جائیں گے جبکہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کے ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔
ہائیر ایجوکیشن اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹا کو شامل کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کا 85 فیصد کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، اچھے نتائج لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے لیے سب کچھ مہیا کر رہے ہیں، باہمی سیریز میں نتائج اچھے ہیں لیکن ٹورنامنٹس میں اچھے نہیں رہتے، اس پر کام ہورہا ہے۔ پرفارمنس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں ہیں، ہم مانتے ہیں کہ ٹورنامنٹس میں اچھے نہیں، اب ہم کام کر رہے ہیں اور بہتری دکھائی دے گی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں اس حق میں ہوں کہ فٹنس ٹیسٹ میڈیا کے سامنے ہوں، سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنے کو ہے، ہم پابند کر رہے ہیں کہ پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نہیں کھیلے گا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے، ہم نے دستاویز میں ایک ایک چیز کو بڑی تفصیل سے ڈالا ہے، کھلاڑیوں سے اچھا فیڈ بیک ملا ہے، کھلاڑیوں کو مکمل بریف کیا گیا ہے، اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ اے نہیں ملی، بی نہیں ملی۔
پی سی بی نے کہا کہ ہر فارمیٹ کی شناخت، اہمیت اور ضروریات کو تسلیم کرلیا گیا ہے، جدید کرکٹ کے بدلتے تقاضوں کے مطابق نیا ماڈل تیار کیا گیا ہے۔