ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کو ممکن بنانے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ہائیر ایجوکیشن اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو کی۔
ترجمان کے مطابق فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔