Gas Leakage Web ad 1

گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری، 27 فیصد سے زائد اضافہ تجویز

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 27.32 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اضافہ رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں ہے، جبکہ اصل ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں یہ اضافہ 5.26 فیصد بنتا ہے۔

آزاد کشمیر کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،72افراد گرفتار

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے لیے 39 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ رواں مالی سال کا نظرثانی شدہ ترقیاتی بجٹ 30 ارب 67 کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال گلگت بلتستان کے لیے 37 ارب 10 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ مجوزہ بجٹ میں بلاک ایلوکیشن اور سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 23 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ نلتر ہائیڈرو پاور کے 16 میگاواٹ منصوبے کی تعمیر کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دستاویزات میں ریجنل گرڈ کے قیام کے منصوبے کے لیے ایک ارب روپے اور مختلف مقامات پر سولر پلانٹس کی تنصیب کے لیے ایک ارب 71 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

مزید برآں گلگت بلتستان میں نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی کے منصوبوں اور اسپتالوں کی تعمیر و توسیع کے لیے بھی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں تاکہ خطے میں بنیادی سہولیات اور عوامی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.