Gas Leakage Web ad 1

نیپرا نے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی کردی، الگ الگ نوٹیفکیشن جاری

0

نیپرا نے صارفین کے لیے ایک ہی وقت میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اور کمی سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

صدرمملکت، وزیراعظم کا یوم ماحولیات پرعالمی و قومی سطح پر ماحولیاتی تحفظ پر زور

اعلامیے کے مطابق سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ اس اقدام سے صارفین کو مجموعی طور پر 68 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ یہ کمی جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر لاگو ہوگی، تاہم لائف لائن صارفین، انکریمنٹل کنزپشن پیکج اور پری پیڈ صارفین اس ریلیف سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ بھی کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ یہ اضافہ جون کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا، البتہ لائف لائن صارفین، چارجنگ اسٹیشنز اور پری پیڈ صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.