Gas Leakage Web ad 1

ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے کمیٹی تشکیل

0

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام سے متعلق ڈرافٹ تیار کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیشِ نظر آزاد کشمیر میں داخلے سے گریز کی اپیل

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان، وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی، سیکرٹری قانون سمیت مختلف قانونی ماہرین اور وکلا بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ان میں فیصل نقوی، علی المانی، زینب جنجوعہ اور ابراہیم آفریدی شامل ہیں۔

کمیٹی تجارتی تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کے لیے عدالتوں کے قیام کا فریم ورک تیار کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.