Gas Leakage Web ad 1

سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

0

اعلامیے کے مطابق عدالتی کارکردگی بہتر بنانے اور زیر التوا مقدمات کے جلد فیصلے کے لیے نیا شیڈول تیار کیا گیا ہے، جو چیف جسٹس پاکستان کی درخواست اور باہمی مشاورت کے بعد طے پایا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے دو مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں پرنسپل نشست پر کام کا دورانیہ بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ماضی کی روایت کے برعکس برانچ رجسٹریوں میں ججز کے بیٹھنے کے وقت میں کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ججز کی اصل تعطیلات کا دورانیہ گزشتہ برسوں کی طرح چار ہفتے ہی برقرار رہے گا۔

نئے انتظامات کا مقصد یہ ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی ججز کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور مقدمات کی بلا تعطل سماعت جاری رہے، تاکہ زیر التوا کیسز کو جلد نمٹایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.