پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کے لیے سکردو پہنچ گئے۔
سکردو پہنچنے پر انہوں نے بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان کا مالی سال27-2026 کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے پیش کئے جانے کا امکان
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ انتخاب صرف اقتدار کے حصول کی جدوجہد نہیں بلکہ گلگت بلتستان میں جمہوریت کے مستقبل کا فیصلہ ہے، وہ عوام کے سامنے اپنی سوچ، کارکردگی اور خدمت کے جذبے کی بنیاد پر مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں، اور بیرون ملک موجود اراکین کے علاوہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین شریک تھے۔ ان کے مطابق تمام منتخب ارکان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 92 ارکان میں سے 25 سے زائد ارکان غیر حاضر رہے۔