Gas Leakage Web ad 1

آئی سی سی نے ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند استعمال کرنےکی منظوری دیدی

0

آئی سی سی نے ٹیسٹ میچوں میں گلابی گیند کے استعمال کی منظوری دے دی

Gas Leakage Web ad 2

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ میچوں میں خراب روشنی کے باعث کھیل کے ضیاع سے بچنے کے لیے گلابی گیند کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

صدرِ مملکت نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دے دی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی سے آزمائشی بنیادوں پر ٹیسٹ میچوں میں گلابی گیند استعمال کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اننگز کے درمیان وقفہ 15 منٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے خواتین کے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2028 میں بھارت کے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے، جبکہ خواتین کی چیمپئنز ٹرافی 2027 جون اور جولائی کے بجائے 14 سے 28 فروری تک منعقد ہوگی۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے بورڈ نے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

یہ کمیٹی موجودہ ڈھانچے میں بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈول اور فرنچائز کرکٹ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.