سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی خریداری پر شق دو سو چھتیس کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس ایک اعشاریہ پانچ فیصد سے کم ہو کر صفر اعشاریہ پچیس فیصد کیا جا سکتا ہے۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب متحد ہیں: بیرسٹر گوہر
اسی طرح پراپرٹی کی فروخت پر شق دو سو چھتیس کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس ساڑھے چار فیصد سے کم ہو کر ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز میں ردوبدل کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم نان فائلرز کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا جائے گا اور ان کے لیے خرید و فروخت پر مجموعی ٹیکس شرح تقریباً ساڑھے دس فیصد برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران ودہولڈنگ ٹیکس وصولی میں انتیس فیصد اضافہ ہوا، تاہم بھاری ٹیکسوں کے باعث کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔