Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم اسکیم سے مفت ’کروم بُک‘ کیسے حاصل کریں؟

0

*وزیراعظم اسکیم سے مفت کروم بُک کیسے حاصل کریں؟*

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم شہباز شریف نے طلبہ کو پانچ لاکھ کروم بُک مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگر آپ بھی اس اسکیم کے تحت مفت کروم بُک حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جاننا ضروری ہے کہ کون سے طلبہ اہل ہیں، کون سے کاغذات درکار ہیں اور درخواست جمع کرانے کا طریقہ کیا ہے۔

کروم بُک ایک ایسا کمپیوٹر ہے جو بنیادی طور پر انٹرنیٹ اور آن لائن سروسز کے ذریعے کام کرتا ہے، جسے طلبہ تعلیمی مواد پڑھنے اور تحقیق کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ حکومت کا وزیراعظم یوتھ کروم بُک اسکیم کے تحت اہل طلبہ کو تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر کروم بُک فراہم کرنے کا منصوبہ ہے، تاہم صرف درخواست دینے سے ڈیوائس ملنے کی ضمانت نہیں۔

*اہلیت:*
آئی بی سی سی کے سرکاری پورٹل کے مطابق فی الحال سرکاری یا پبلک اسکولوں کے طلبہ پر توجہ دی گئی ہے۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جماعت نہم (ایس ایس سی پارٹ ون) سالانہ امتحانات 2026 کے نمایاں طلبہ زیر غور آئیں گے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں نہم اور دہم کے نمایاں طلبہ شامل ہوں گے۔ 50 فیصد نمبر حاصل کرنا کروم بُک ملنے کی ضمانت نہیں، حتمی انتخاب بورڈ کی فہرست اور مقررہ معیار پر ہوگا۔ ہر طالب علم صرف ایک بار درخواست دے سکتا ہے۔

*درخواست کا طریقہ:*
1. سرکاری پورٹل https://pmychromebooks.ibcc.edu.pk کھولیں
2. اپنا متعلقہ تعلیمی بورڈ منتخب کریں
3. شناختی کارڈ، ب فارم، رول نمبر یا رجسٹریشن نمبر (بورڈ ریکارڈ کے مطابق) درج کریں، ڈیش کے بغیر، اور تاریخ پیدائش لکھ کر ریکارڈ تلاش کریں
4. نام، اسکول اور نمبروں کی تفصیلات چیک کریں، ریکارڈ نہ ملے تو بورڈ سے رابطہ کریں

*ضروری دستاویزات:*
حالیہ رنگین تصویر (سادہ پس منظر، JPG/PNG، زیادہ سے زیادہ 300KB)، نہم/دہم کی مارک شیٹ، ب فارم یا شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقل، والد/سرپرست کے شناختی کارڈ کی نقل (JPG/PNG/PDF، ہر فائل 300KB تک)

درخواست جمع کرنے سے پہلے تمام معلومات دوبارہ چیک کریں کیونکہ جمع ہونے کے بعد تبدیلی ممکن نہیں۔ غلط معلومات پر الاٹمنٹ منسوخ ہو سکتی ہے۔ درخواست جمع ہونے پر ریفرنس نمبر اور سلپ محفوظ رکھیں۔

درخواست جمع ہونا اور منتخب ہونا دو الگ مراحل ہیں۔ سندھ کے طلبہ کی رجسٹریشن نہم کے 2026 کے نتائج جاری ہونے کے بعد اسی پورٹل پر شروع ہوگی۔

دھوکا دہی سے ہوشیار رہیں، درخواست یا میرٹ لسٹ کے نام پر کسی کو رقم نہ دیں اور ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.