*لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ*

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، 8 روپے اضافے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 541 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔
صافی گوشت بھی 650 روپے فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگا، جس سے شہریوں کے لیے مرغی کا گوشت خریدنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 345 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تھوک قیمت 359 روپے اور پرچون قیمت 373 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 267 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، تاہم انڈے بازار میں 280 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
سرکاری نرخوں اور بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں فرق کے باعث شہریوں کو اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔



