Gas Leakage Web ad 1

وفاقی وزیر آبی وسائل کا دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ

0

وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے دونوں منصوبوں کی بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کی آبی، غذائی اور توانائی کی ضروریات کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے واپڈا کی ٹیموں، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز پر زور دیا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے تمام ضروری کوششیں کی جائیں۔

وفاقی وزیر نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت برسین کے مقام پر تعمیر کیے گئے 225 میٹر طویل آر سی سی آرچ پل کا افتتاح بھی کیا۔ یہ پل متبادل شاہراہِ قراقرم آر کے کے ایچ ون کا حصہ ہے، جو 20.4 کلومیٹر طویل ہے۔ منصوبے کے مطابق اس شاہراہ کو فروری 2027 میں ٹریفک کے لیے کھولنے کی توقع ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کے بعد 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے اور 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔ دوسری جانب داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ہوگا، جن میں سے ہر مرحلے کی پیداواری صلاحیت 2 ہزار 160 میگاواٹ ہے، جبکہ منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 320 میگاواٹ ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.