وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار پاکستانیوں نے فریضۂ حج ادا کیا، جن میں ایک لاکھ بیس ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پنجاب بھر میں لاپتہ تمام خواتین کو پندرہ روز میں بازیاب کروانے کی مہلت
وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام نے حج دو ہزار چھبیس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔
طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔