Gas Leakage Web ad 1

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس، وزارت داخلہ میں پرچم کشائی تقریب

0

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ تقریب میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ایڈیشنل سیکرٹری، وزارت داخلہ کے افسران اور دیگر حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

اس موقع پر پاک سیکرٹریٹ آر بلاک میں پاکستان اور چین کے پرچم لہرائے گئے جبکہ پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر شرکاء نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان میں سالانہ 93 ہزار سے زائد بچے ٹی بی کا شکار ہونے کا انکشاف
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور اس مثالی دوستی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ادوار حکومت میں ہمیشہ پاک چین دوستی کو فروغ حاصل ہوا، جبکہ سی پیک منصوبہ اور جہاز سازی کے شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کی روشن مثال ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو دنیا کے سامنے ایک مثالی اور قابل تقلید ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا، جبکہ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے یادگاری پودا بھی لگایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.