چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امن کے فروغ اور جنگ کے خاتمے کے لیے منصفانہ اور متوازن ثالثی کے کردار میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے، جس کے دوران چین اور پاکستان کی قیادت دو طرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کرے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔