سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمپیٹیٹو امتحان 2024 سے متعلق ریکارڈ سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن اور کنٹرولر امتحانات کو طلب کر لیا جبکہ ریمارکس میں کہا گیا کہ کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن 2024 کے نتائج کے حوالے سے سنگین خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر اس معاملے سے متعلق تمام شواہد پیش کیے جائیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا پہلے اپنے ہی ارکان کیخلاف شکایات پر کارروائی کا فیصلہ
عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج سے متعلق 6 مئی کی پریس ریلیز پر عمل درآمد بھی روک دیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے اپنے من پسند امیدواروں کو کامیاب قرار دیا ہے۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری، چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔