Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ دیا

0

ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، ورون چکرورتی پیچھے رہ گئے

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کے مایہ ناز اسپنر ابرار احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین مینز ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔

امریکا: پرانے لاٹری نمبر نے خوش قسمت شہری کو ہزاروں ڈالر جتوا دیے

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان 753 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ورون چکرورتی اب تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

دیگر پاکستانی بولرز میں محمد نواز 12ویں، فاسٹ بولر سلمان مرزا 20ویں اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی 30ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے ایشان کشن نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پہلے جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.