Gas Leakage Web ad 1

امریکا: پرانے لاٹری نمبر نے خوش قسمت شہری کو ہزاروں ڈالر جتوا دیے

0

پرانا ناکام لاٹری ٹکٹ بدل گیا خوش قسمتی میں، امریکی شہری نے 25 ہزار ڈالر جیت لیے

Gas Leakage Web ad 2

امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک شخص نے اپنی گاڑی کے گلَو کمپارٹمنٹ میں پڑا ایک پرانا اور ناکام لاٹری ٹکٹ ملنے کے بعد انہی نمبروں پر دوبارہ قسمت آزمائی کی اور ہزاروں ڈالر کا انعام جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

حیدر آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 14 گرفتار

اوہائیو لاٹری حکام کے مطابق کلیولینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری نے ماضی میں پِک 5 لاٹری کے انہی نمبروں کے ساتھ کئی مرتبہ ٹکٹ خریدے تھے، تاہم مسلسل ناکامی کے بعد اس نے ان نمبروں کا استعمال ترک کر دیا تھا۔

بعد ازاں جب اسے اپنی گاڑی کے گلَو کمپارٹمنٹ سے پرانا لاٹری ٹکٹ ملا تو اس نے ایک بار پھر انہی نمبروں 8-5-5-2-3 پر ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

خوش قسمتی سے 8 مئی کی قرعہ اندازی میں یہی نمبر نکل آئے، جس کے نتیجے میں شہری نے 50 سینٹ کی شرط پر 25 ہزار ڈالر جیت لیے۔ اس کے علاوہ 60-وے بیک اپ آپشن کے تحت اسے مزید 417 ڈالر بھی ملے۔

اس طرح امریکی شہری کی مجموعی انعامی رقم 25 ہزار 417 ڈالر بن گئی، جو ایک پرانے اور ناکام سمجھے جانے والے لاٹری ٹکٹ کی بدولت اس کے لیے غیر متوقع خوش قسمتی ثابت ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.