کارروائیوں میں 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 42.37 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ کہوٹہ روڈ اسلام آباد کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان سے 900 گرام چرس، 100 گرام آئس اور 109 گرام وزنی 200 ایکسٹی گولیاں برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان
اے این ایف نے مزید کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 1.028 کلوگرام آئس برآمد کی، جبکہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک اور مسافر کے پیٹ سے 440 گرام وزنی 61 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ اسی طرح غزہ بند روڈ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 20 کلوگرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران کابرہان انٹرچینج اٹک کے قریب مسافر کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ویلج سمیع تربت، ضلع کیچ سے 15 کلوگرام کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔