بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے 47 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ راج کو آج صبح اچانک سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔
دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کو دل کا دورہ ان کی رہائش گاہ پر پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ راج کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اداکار کی مشہور فلموں میں میلانا، یو ٹرن اور آرکسٹرا میسور شامل ہیں، جبکہ انہوں نے مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری کے ذریعے ناظرین سے داد حاصل کی۔