Gas Leakage Web ad 1

خواتین کیلئے محفوظ پنجاب میری اولین ترجیح ہے، مریم نواز

0

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا تعلق بھی اسی تعلیمی ادارے سے ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ سیاست میں آئیں گی، لیکن حالات نے انہیں اس طرف آنے کا موقع دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

کابینہ اجلاس میں عوامی مفاد کے بڑے فیصلے کئے گئے: عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) میں خواتین کی سیاست میں نمایاں موجودگی کم تھی، تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے اور وہ خود اس تبدیلی کی ایک مثال ہیں۔ ان کے مطابق مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری سمیت کئی خواتین حکومت اور سیاست میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ مختلف اداروں کی سربراہی بھی خواتین کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کرنا زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے عملی سفر کا آغاز ہے، اور کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ لکھی ہوئی تقریر کے بجائے دل کی بات کرنا پسند کرتی ہیں اور نوجوانوں کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کا خصوصی فوکس خواتین کے تحفظ پر ہے، اور اگر کسی خاتون کے ساتھ ہراسانی یا زیادتی کا واقعہ پیش آئے تو وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گی جب تک ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.