Gas Leakage Web ad 1

آئی ایس پی آر کے ولولہ انگیز ملی نغمہ ’اللہ اکبر، تیار ہیں ہم‘ کی بھرپور پذیرائی

0

گزشتہ سال معرکہ حق کے موقع پر ریلیز کیے گئے آئی ایس پی آر کے ملی نغمے نے عوام کے دل جیت لیے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی ایس پی آر کے شاندار نغمے میں جوش و ولولہ پیدا کرنے والے اشعار اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا، جبکہ معرکہ حق کے موقع پر یہ ولولہ انگیز ملی نغمہ عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنا۔ نغمے کے پرجوش بول “غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم” نے فوج اور عوام کے جذبۂ ایمان کو تازہ کر دیا۔

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، 1845افراد کو 5 ارب سے زائد قرضے فراہم کردیے گئے

ملی نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ بھارت اس بات سے لاعلم ہے کہ اس نے کس باہمت قوم کو للکارا ہے۔

نغمے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاک فوج بھارت کی ہر قسم کی اشتعال انگیزی کے جواب کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ مربوط حکمت عملی، جدید ہتھیار اور سخت تربیت نے افواجِ پاکستان کو ہر چیلنج کے مقابلے کے لیے مضبوط بنایا ہے۔

اس ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قومی عزم اور دفاعِ وطن کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.