Gas Leakage Web ad 1

معرکہ حق، بھارتی ڈرونز سے دراندازی کی ناکام کوشش پر ڈاکومنٹری ریلیز

0

بھارتی بلا اشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو زمین بوس کر دیا، پاک فوج نے سکھر اور رحیم یار خان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرونز کی مبینہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی ڈرونز کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے مکمل کنٹرول برقرار رکھا، جبکہ پاک فوج کے ترجمان نے دشمن کو کسی بھی قسم کی دراندازی سے باز رہنے کی بارہا تنبیہ کی۔

ملک بھر میں معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات جاری

عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے بھارتی ڈرونز کے مؤثر طریقے سے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث ڈرونز کی تباہی کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ صورتحال بھارت کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی تنقید کا باعث بنی ہے۔

ڈاکومنٹری میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے مبینہ اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے استعمال کے شواہد پیش کیے گئے ہیں، جنہیں جنگی ذہنیت کے اظہار کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو درستگی سے نشانہ بنا کر اپنی جدید دفاعی صلاحیت اور انٹیلی جنس نظام کو مؤثر طور پر ثابت کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.