وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے آج ٹیلی فون کیا۔
اپنی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔
صدر،وزیراعظم کاکمزورطبقات کی معاونت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ
دونوں اطراف نے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں میں سہولت فراہم کرنے کے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
گزشتہ ماہ دوحہ کے اپنے حالیہ دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شیخ تمیم بن حمد الثانی اور دیگر قطری قیادت سے ان کی ملاقات امن کی کوششوں کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام قطر کے امیر کے دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں اور یہ دورہ پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
قطر کے وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ قطر مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔