Gas Leakage Web ad 1

صدر،وزیراعظم کاکمزورطبقات کی معاونت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

0

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انسانی ہمدردی کے چیلنجز سے نمٹنے اور کمزور طبقات کی معاونت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آج عالمی یومِ ریڈ کراس اور ہلالِ احمر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے رضاکاروں، عملے اور شراکت داروں کو انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

شدید بمباری کے باوجود ایران اب بھی اپنے 70 فیصد میزائل ذخیرے کو برقرار رکھے ہوئے ہے: سی آئی اے

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن اس اہم کردار کی یاد دہانی کراتا ہے جو انسانی ہمدردی کے کارکن صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل دینے اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے میں ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایک محفوظ، صحت مند اور زیادہ جامع پاکستان کے لیے انسانیت، یکجہتی اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کریں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کی قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں، خون کی فراہمی، صحت کی سہولیات اور کمیونٹی تک رسائی کے شعبوں میں خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس ادارے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مستقبل میں اس کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.