Gas Leakage Web ad 1

معرکہ حق کو ایک سال مکمل، شوبز شخصیات کا پاک فوج کو خراج تحسین

0

شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ مضبوط فوج ہی محفوظ پاکستان کی ضمانت ہوتی ہے، اور پاک فوج نے معرکۂ حق میں بھارت کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پر ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، جبکہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا اور ملک کا وقار بلند ہوا۔

امریکی ڈیموکریٹس نے اسرائیل کے جوہری پروگرام پر ابہام ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

شوبز شخصیات کے مطابق عالمی سطح پر امن کے قیام میں بھی پاک فوج اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر اس پر جنگ مسلط کی گئی تو دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی کے باعث ملک میں امن قائم ہوا ہے، جس کا سہرا عسکری قیادت کے سر جاتا ہے۔

شوبز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.