Gas Leakage Web ad 1

امریکی ڈیموکریٹس نے اسرائیل کے جوہری پروگرام پر ابہام ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

0

امریکی ڈیموکریٹس نے اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق ابہام ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس کے مطابق 30 امریکی ڈیموکریٹ ارکانِ ایوانِ نمائندگان نے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو کو ایک خط ارسال کیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ایسے ملک کی حمایت کر رہا ہے جس کے ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو امریکی حکومت باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے گریز کرتی رہی ہے۔

جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا: سید نور

خط میں کہا گیا کہ سرکاری سطح پر اختیار کی گئی ابہام کی پالیسی مشرق وسطیٰ میں جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو متاثر کرتی ہے اور اسے مؤثر بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹس نے اس بات پر زور دیا کہ کانگریس کی آئینی ذمہ داری ہے کہ اسے مشرق وسطیٰ میں جوہری توازن، تنازع کے بڑھنے کے خطرات، انتظامی منصوبہ بندی اور ممکنہ ہنگامی حالات کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ رکھا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.